موٹر سائیکل اور مو یشی چور گینگ گرفتار بھینسیں ، منشیات او ر اسلحہ برآ مد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ فیروزوالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقار عرف وکی بھینس چور گینگ اوراقدس عرف اقوموٹر سائیکل چور گینگ کے ملزموں کو گرفتار کر کے 8 بھینسیں، 2کلو740گرام چرس ،4موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا
۔ایس ایچ او عادل اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد عمران ،وقار عرف وکی، ابرار ،فیضان اور اقداس عرف اقو کو گرفتار کر لیا ۔