سپر لیگ میں مقامی ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے :مارک چیپمین

سپر لیگ میں مقامی ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے :مارک چیپمین

لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے مارک چیپمین نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں آنے سے مقابلہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے ۔۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے کہا کہ میں اس کا منتظر رہا ہوں کہ یہاں آؤں اور پی ایس ایل کھیلوں اور اب دوبارہ کھیلنے پر بہت خوش ہوں۔ سپر لیگ میں مقامی ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے ، نوجوان فاسٹ بولرز 140 سے زائد کی سپیڈ سے بولنگ کراتے ہیں جو کہ لیگ کی سٹرینتھ ہے ۔مارک چیپمین نے کہاکہ جب آپ فرنچائز تبدیل کرتے ہیں تو آپ کو ہر طرح سے مختلف ماحول ملتا ہے ، میں نے گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا تھا، ہم نے فائنل کھیلا تھا، امید ہے کہ اس مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بھی اچھا وقت رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں