ایران جنگ:اگلے چند دن عالمی سطح پر فیصلہ کن ہوسکتے
امریکی وزیردفاع نے زمینی فوج کے استعمال کا امکان مکمل مسترد نہیں کیا جنگ ختم کرنیکی مکمل نیت، ضمانتیں چاہتے ہیں یہ دوبارہ نہ ہو:ایرانی صدر
واشنگٹن ،تہران (اے ایف پی)امریکی اور اسرائیلی حملوں سے پیدا شدہ ایران پر جاری جنگ کے اگلے چند دن عالمی سطح پر فیصلہ کن ہو سکتے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع پِیٹ ہیگسیتھ نے منگل کو کہا کہ جنگ کے یہ دن فیصلہ کن ہوں گے ، اور ساتھ ہی یہ واضح نہیں کیا کہ آیا امریکی زمینی فوج اس تنازع میں حصہ لے گی یا نہیں۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمینی فوج کے استعمال کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا گیا، جبکہ امریکی حکام مستقبل کے آپریشنز اور حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا کہ ایران کے پاس جنگ ختم کرنے کی مکمل نیت موجود ہے ۔ تاہم، ایران اس نتیجے کے حصول کے لیے یہ ضمانتیں چاہتا ہے کہ آئندہ اسی طرح کا تنازع دوبارہ نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ایسے یقینی اقدامات اور ضابطے طے نہیں ہو جاتے ، تنازع کا خاتمہ ممکن نہیں۔