امریکہ میں ایسفالٹ پر تیز رفتار سکینگ کا ریکارڈ قائم

امریکہ میں ایسفالٹ پر تیز رفتار سکینگ کا ریکارڈ قائم

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک سیریل ریکارڈ شکن (جو خود کو مسٹر ورلڈ ریکارڈ کہتے ہیں) نے ایسفالٹ پر 69 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر سکینگ کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

جونی کروز بکنگھم کو گاڑی سے باندھ کر پارکنگ لاٹ میں کھینچا گیا اور اس طرح انہوں نے 69 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سکینگ کر کے تیز ترین ٹوڈ ایسفالٹ سکینگ کا ریکارڈ بنا دیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا حوصلہ بڑھانا چاہتے تھے کہ وہ بڑے مقاصد طے کرے اور ستاروں تک پہنچے ۔واضح رہے جونی کروز کے دیگر درجن سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ساتوں برِ اعظموں میں کم وقت میں سفر کرنا بھی شامل ہے ۔ان کے تازہ ریکارڈ کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں