حنا چودھری کا لپ فلرز استعمال کرنے کا اعتراف
کراچی(آئی این پی)ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حنا چودھری نے ماضی میں لپ فلرز استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
حنا نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران حنا کاسمیٹک سرجری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات کی اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مختلف کاسمیٹک طریقہ کار عام ہو چکے ہیں، تاہم اکثر اداکار اور اداکارائیں اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کرتیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے تقریباً 4 سال قبل اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کے لیے لپ فلرز کروائے تھے کیونکہ میرے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے۔