جویریہ سعود نے یمنی زیدی سے معافی مانگ کر جھگڑا ختم کردیا
کراچی(آئی این پی)میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے یمنی زیدی سے معافی مانگ لی۔عید ٹرانسمیشن میں جویریہ کی جانب سے یمنی کی بچپن کی جعلی تصویر چلانے پر عمر سے متعلق طنزیہ تبصرے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یمنی نے تنقید کی۔
جویریہ نے انسٹا سٹوری پر لکھا کہ ہماری ٹیم نے حقائق کی تصدیق کیے بغیر تصویر پروگرام میں نشر کر دی، مجھے اس پر واقعی افسوس ہے اور میں دل سے معافی مانگتی ہوں۔ یمنی! آپ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہی ہیں، میرے دل میں آپ کے اور آپ کے کام کے لیے بے پناہ محبت اور احترام ہے۔