تربوز پر نمک چھڑکنے کے پیچھے چھپی ہے دلچسپ سائنس
لاہور(نیٹ نیوز)گرمیوں میں ٹھنڈا میٹھا تربوز دیکھتے ہی دل خوش ہو جاتا ہے ، مگر اکثر لوگوں کو اس پر چٹکی بھر نمک چھڑکتے بھی دیکھا جاتا ہے ۔
بظاہر یہ ایک سادہ سی عادت لگتی ہے ، لیکن حقیقت میں اس کے پیچھے ایک دلچسپ سائنسی راز پوشیدہ ہے جو ذائقے کو بھی بہتر بناتا ہے اور صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق نمک صرف کھانے کو نمکین بنانے کے لیے نہیں ہوتا، بلکہ اس کی معمولی مقدار زبان پر موجود میٹھاس کے خلیات کو زیادہ متحرک کر دیتی ہے ۔ جب نمک کے کلورائیڈ آئنز تربوز کی قدرتی شکر کے ساتھ ملتے ہیں تو مٹھاس مزید ابھر کر سامنے آتی ہے ، یوں بغیر کسی اضافی چینی کے تربوز کا ذائقہ زیادہ بھرپور محسوس ہوتا ہے ۔یہ طریقہ جسم میں سوڈیم کی کمی کو بھی کسی حد تک پورا کرنے میں مدد دیتا ہے ، جس سے توانائی برقرار رہتی ہے ۔