3منٹ،3شاہکار غائب،پینٹنگز کی حیران کن چوری
میلان(نیٹ نیوز)اٹلی کے شمالی شہر پارما کے قریب واقع میگنانی روکا فاؤنڈیشن کے میوزیم سے تین عالمی شہرت یافتہ مصوروں کے قیمتی فن پارے چوری کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ چوری صرف تین منٹ میں مکمل کی گئی۔چوری شدہ فن پاروں میں پیئر اگست رینوار کا 1917 کا تیل کا پینٹنگ لی پواسن، پال سیزان کی 1890 کی واٹر کلر پینٹنگ تاس ای پلا دے سریز اور ہنری ماٹیس کا 1922 کا کام اوڈالیسک سور لا ٹیرَس شامل ہیں۔ حیرت انگیز طور پر میوزیم انتظامیہ اور پولیس نے اس واقعے کو ابتدائی طور پر خفیہ رکھا تاکہ ملزمان کے دوبارہ وہاں آنے کی صورت میں انہیں پکڑا جا سکے میوزیم کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی منظم ڈکیتی تھی، جس کا منصوبہ شاید پیرس کے لوور میوزیم میں ہونے والی حالیہ چوری سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔