اب آپ تیار شدہ گھر آن لائن آرڈر کر سکیں گے
لاہور(نیٹ نیوز)مشہور ڈیزائنر جوڑی ‘چارلس اور رے ایمز’ کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے پوتے ڈیمیٹریس نے ایک ایسا طریقہ متعارف کروایا ہے جس سے گھر بنانا کسی ‘لیگو’ بلاکس کو جوڑنے جیسا آسان ہو جائے گا۔
اییمز آفس نے اییمز پیویلین سسٹم متعارف کروایا ہے ، جس کے ذریعے آپ اپنا گھر، دفتر، چھوٹی دکان یا نمائش کی جگہ آسانی سے بنا اور ڈیزائن کر سکتے ہیں یہ دراصل بنے بنائے ڈھانچوں کا ایک مجموعہ ہے ۔ یعنی آپ کو گھر کے حصے الگ الگ ملیں گے جنہیں آپ اپنی ضرورت کے مطابق جوڑ کر ایک کمرہ، دفتر یا پورا گھر تیار کر سکتے ہیں۔اییمز کے پوتے ، اییمز ڈیمٹریوس، کہتے ہیں کہ انہوں نے خود ایک پری فیب ہوائی جہاز ہینگر بطور گیراج بنایا ہے ۔ یہ صرف ایک گھر نہیں، بلکہ تعمیرات کی دنیا میں ایک ٹول کٹ ہے جسے آپ اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔