کپ کا متنازعہ ڈیزائن،تہران میں کافی شاپ چین بند

کپ کا متنازعہ ڈیزائن،تہران میں کافی شاپ چین بند

تہران(نیٹ نیوز)تہران میں حکام نے مشہور کافی شاپ چین ‘لامیز’ کی متعدد شاخوں کو ڈسپوزایبل کپ پر بنا ڈیزائن مشتبہ قرار دیتے ہوئے بند کردیا ۔

ایرانی عدلیہ اور سکیورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کپوں پر بنی تصویر میں ملک کی اعلیٰ قیادت کے خلاف توہین آمیز اشارے موجود ہیں ۔کافی کے کپ پر ایک ‘خالی کرسی’ کی تصویر بنی ہوئی تھی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے حال ہی میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی خالی نشست سے تشبیہ دی ہے ۔ اور اس کرسی پر کچھ برستا ہوا دکھایا گیا ہے ۔انٹرنیٹ صارفین کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ ڈیزائن مجتبیٰ خامنہ ای کی عوامی منظر نامے سے مسلسل غیر حاضری پر طنز کے طور پر استعمال کیا گیا ہے ۔ لامیزانتظامیہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزائن ایرانی آرٹسٹ فرشید مثقالی کے 1975 کے ایک مشہور فن پارے سے لیا گیا ہے کپ مہینوں پہلے ڈیزائن اور پرنٹ کیے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں