پلاسٹک کی دشمن خوردبینی روبوٹ کی فوج تیار

پلاسٹک کی دشمن خوردبینی روبوٹ کی فوج تیار

آپ کی آنکھیں پلاسٹک کی تھیلیوں اور بڑے ٹکڑوں کو دیکھ سکتی ہیں

جمہوریہ چیک(نیٹ نیوز)لیکن اب دنیا بھر میں ہوا، پانی اور خشکی پر پلاسٹک کے باریک ٹکڑے ہرجگہ بکھرے ہوئے ہیں۔ اسے قابو کرنے کا ایک راستہ خوردبینی دھاتی روبوٹس کی صورت میں سامنے آیا ہے جو پلاسٹک کو سادہ سالمات میں تقسیم کردیتے ہیں۔ جمہوریہ چیک کے ڈاکٹر مارٹن پیومیرا اور ان کے ساتھیوں نے بیکٹیریا جتنے خوردبینی روبوٹ بنائے ہیں جو ستارہ شکل کے ہیں اور بسمتھ وینیڈیٹ سے بنے ہیں اور چار سے آٹھ مائیکرو میٹر جسامت رکھتے ہیں بعد میں ان پر آئرن آکسائیڈ کی پرت چڑھائی گئی ہے ۔ روشنی پڑتے ہی یہ روبوٹ پلاسٹک کی جانب بڑھتے ہیں۔اپنی کیفیت کی بنا پر یہ چار اقسام کے پلاسٹک سے چپک سکتے ہیں اور کچھ روز میں پلاسٹک کو تلف کرسکتے ہیں۔ لیکن شرط ہے کہ انہیں ہلکے درجے کے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ محلول میں رکھا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں