فالج اور امراضِ قلب سے خبردار کرنیوالا الٹرا ساؤنڈ سٹیکر

فالج اور امراضِ قلب سے خبردار کرنیوالا الٹرا ساؤنڈ سٹیکر

دورہ دل کا ہو یا فالج کا اس میں وقت پر علاج کی زبردست اہمیت ہوتی ہے جس سے مرض کے حملے کو ٹال کر جان بچائی جاسکتی ہے

سان ڈیاگو(نیٹ نیوز)اس ضمن میں اب الٹراساؤنڈ سٹیکر بنایا گیا ہے ۔جامعہ کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے پروفیسر شینگ زو نے باریک لچکدار پالیمر کو 12 ملی میٹرچوڑے اور اتنے ہی لمبے ٹکڑے میں کاٹا جو الٹراساؤنڈ امواج خارج کرتا ہے ۔ الٹراساؤنڈ کی بہت سی امواج کو مختلف زاویوں میں پھینکا گیا۔ اس طرح صوتی امواج خون کی نالیوں سے گزریں اور خون کے خلیات تک پہنچیں ، پھر وہاں سے دوبارہ پلٹیں اور عین اسے راہ سے ہوتی ہوئیں دوبارہ سٹیکر تک لوٹیں۔اس طرح بدن کے مختلف حصوں سے پلٹنے والی صوتی بازگشت میں خون کے بہاؤ، بلڈ پریشر، نسیجوں کی صحت اور دل کی کیفیات پوشیدہ ہوتی ہیں۔ اس طرح ڈاکٹر فوری طور پر قلب اور اس کی رگوں میں کسی قسم کی تشویشناک تبدیلی کو جان سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں