فلاحی مقصد کیلئے تیار کی جانیوالی دنیا کی مہنگی ترین موم بتی

فلاحی مقصد کیلئے تیار کی جانیوالی دنیا کی مہنگی ترین موم بتی

برطانیہ میں دنیا کی مہنگی ترین موم بتی تیار کی گئی جس کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی روپے ہے

لندن(نیٹ نیوز)فلیمنگ کریپ نامی برطانوی کمپنی نے یہ موم بتیاں فلاحی مقصد کیلئے تیار کی ہیں جس سے ہونے والی آمدنی برطانیہ میں بے گھر افراد کے مدد کیلئے استعمال ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ سمیلز لائک کیپٹلزم‘ نام کی اس موم بتی کی قیمت 2ہزار 21 برطانوی پاؤنڈ ہے جس کی پاکستانی روپے میں قیمت تقریباً ساڑھے چار لاکھ بنتی ہے ۔ یہ بودار موم بتی 30 گھنٹے جلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو سبزی جاتی سویا موم اور بازیافت شدہ (ری سائیکل) اجزا سے تیار کی گئی۔ سمیلز لائک کیپٹلزم جلانے سے خالص چمڑے کے بٹوے اور نوٹوں کی بو آتی ہے ، یہ بو سرمایہ دارانہ نظام کا احساس دلاتی ہے ۔ فلیمنگ کریپ کے مالک اولیوربور نے بتایا کہ یہ موم بتیاں ہاتھوں سے تیار کی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں