کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں:صدر

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں:صدر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی،سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے ، کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں ، سرحدی علاقوں کے عوام کے روزگار کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیر اعلٰی آفس بلوچستان میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صدر کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ آصف زرداری نے مزید کہاکہ صحت سمیت مفاد عامہ کے مختلف شعبوں میں بلوچستان صوبہ سندھ کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے ، دونوں صوبے تعاون کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں، چند منتخب منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جا سکتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی خطاب میں کہاکہ وفاق کی جانب سے پی ایس ڈی پی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے اجرائمیں تیزی کی ضرورت ہے ، مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں