کنگنانے سیاست کیوجہ سے شوبز کو چھوڑنے کا سوچ لیا

کنگنانے سیاست کیوجہ سے شوبز کو چھوڑنے کا سوچ لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد بالی وڈ چھوڑ دیں گی۔

ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات جیتنے کے بعد صرف سیاست ہی کریں گی کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ہندی فلم انڈسٹری ’’فیک‘‘ ہے ۔ان کا کہناتھاکہ فلمی دنیا میں لوگ بہت عجیب قسم کا ماحول بناتے ہیں،یہ جھوٹی رنگ برنگی دنیا ہے جس کا مقصد عوام کو اپنی طرف کھینچنا ہے ۔ کنگنا رناوت نے کہاکہ میں بہت جنونی انسان ہوں،میں کبھی اس وجہ سے فلم نہیں کرنا چاہتی تھی کہ مجھے صرف کام کرنا ہے ، میں نے فلمیں لکھنا شروع کیں اور جب میں کوئی کردار کرنے سے اکتا جاتی ہوں تو میں ہدایت کاری کرتی ہوں یا فلم پروڈیوس کرتی ہوں۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آبائی علاقے منڈی سے الیکشن لڑرہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں