بلاک آؤٹ 2024،سلینا گومز کو ایک ملین فالوورزکانقصان

بلاک آؤٹ 2024،سلینا گومز کو ایک ملین فالوورزکانقصان

لندن(شو بزڈ یسک)غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے ’’بلاک آؤٹ 2024‘‘کی فہرست میں شامل ہونے والی امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز کے سوشل میڈیا پر ایک ملین فالوورز کم ہوگئے ۔

سوشل میڈیا پر بلاک ہونے والی تمام وہ شخصیات ہیں جو مسئلہ فلسطین پر خاموش ہیں، اس مہم کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین غزہ میں قتلِ عام اور اسرائیلی سفاکیت پر خاموش رہنے والی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بلاک آؤٹ میں ٹیلر سوئفٹ، جسٹن بیبر، سلینا گومز، کم کردشن، کائلی جینر، عالیہ بھٹ، زینڈیا، ملی سائرس، آریانا گرانڈے ، پریانکا چوپڑا، ڈوجا کیٹ، لیزو، ڈیمی لوواٹو، نکی مناج، کانیے ویسٹ، ٹریوس سکاٹ، کیٹی پیری، جو جونس، زیک ایفرون اور جسٹن ٹمبر لیک سمیت کئی اہم شخصیات کو شامل کیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں