’’مرینہ خان کے من میں کبھی ماں بننے کی خواہش نہیں جاگی ‘‘

’’مرینہ خان کے من میں کبھی ماں بننے کی خواہش نہیں جاگی ‘‘

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے اور وہ مستقبل میں بھی اولاد پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔۔۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھیں۔مرینہ خان کے شوہر جلیل اختر ٹی وی پروڈیوسر ہیں، دونوں کی شادی کو طویل عرصہ گزر جانے کے بعد ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے ۔اولاد نہ ہونے سے متعلق مرینہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت ان کے ٹی وی کیرئیر کا آغاز تھا اس لئے بچے کی پرورش کرنا بہت مشکل تھا، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھیں اوراگرکبھی زندگی میں کبھی ایسا خیال آیا تو وہ بچہ گود لینے کو ترجیح دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں