تین دن میں 33مرتبہ اوور سپیڈنگ،خاتون کو بھاری جرمانہ
فرانسیسی حکام نے تین دن میں 33 مرتبہ اوور سپیڈنگ کرنے پر خاتون کو 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد کا چالان بھیج دیا
پیرس(نیٹ نیوز)فرانس میں ایک خاتون کو 33 اوور سپیڈنگ کے چالان موصول ہوئے اور اوور سپیڈ کی خلاف ورزی خاتون نے صرف تین دن میں کی تھی۔سوزی کولمبانی نامی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ جو چالان مجھے موصول ہوئے وہ 13 سے 16 جولائی تک کے تھے لیکن اس پر سن 2020درج تھا۔یہ چالان مارکیوریکس موٹروے پر اوور سپیڈنگ پر کئے گئے تھے جو راستہ سوزی روزانہ استعمال کرتی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹر وے حکام کی جانب سے سوزی پر (2128 پاؤنڈ) 4لاکھ 76ہزار روپے سے زائد کے چالان کئے گئے تھے ۔چالان موصول ہونے پر سوزی کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی سے اوور سپیڈنگ کی غلطی ہوسکتی ہے لیکن جرمانے کی وصولی میں 10ماہ کی تاخیر حیران کن اور ناقابل قبول ہے ۔