سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 975/24 میں نامزد چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments