گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

گگو منڈی: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے گگو منڈی میں نامعلوم افراد نے گھرمیں میاں بیوی کو قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق  خونریزی کا واقعہ نواحی گاؤں 203 ای بی میں پیش آیا جہاں  نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں میاں اور بیوی جاں آ گئے۔

دوسری جانب میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...