ڈیجیٹل اثاثہ جات پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں: بلال بن ثاقب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے رہنمائی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی لاگت ایک فیصد کم ہوگی، ڈیجیٹل ترسیلات زر کی موجودہ لاگت 6.5 فیصد ہے، اسے ایک فیصد کم کیا جائے گا۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر کی لاگت کم ہونے سے 41 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 ماہ میں غیر معمولی بہترین کارکردگی دکھائی، پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...