مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار کی حد بھی کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3078 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 98 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...