مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 33 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو صحافیوں، نابالغوں اور سابق قیدیوں سمیت 33 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے درجنوں گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی، اس دوران گھروں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ کارروائیاں نابلس، بیت لحم، الخلیل، جنین، طوباس اور طولکرم کے علاقوں میں کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق نابلس سے 17، بیت لحم سے 7، الخلیل سے 3، جنین سے ایک، طوباس سے 2 اور طولکرم سے 3 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار کیے گئے افراد میں بیت لحم سے تعلق رکھنے والے دو صحافی صابری موسیٰ جبریل اور معت عمارنا بھی شامل ہیں۔

جنین میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ایک یونٹ نے وزارت داخلہ کے علاقے کے قریب سے ایک سابق قیدی کو بھی گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتاریوں میں نابالغوں کے علاوہ دیگر سابق قیدی بھی شامل ہیں، جن میں ایک شخص ایسا بھی ہے جسے چند روز قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...