وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اے سی سی اے کی گلوبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوسیا ریئل مارٹن نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس شعبے کی برآمدی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں 5G، اے آئی اور بلاک چین کے شعبوں میں ہنرمندی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیلنٹ ایکسپورٹ اور ٹیلنٹ ریٹینشن کو ایک دوسرے کا متبادل نہیں بلکہ تکمیلی سمجھنا ہوگا، پاکستان میں ہائر ویلیو آئی ٹی سروسز اور شیئرڈ سروس سینٹرز کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔
اے سی سی اے نے پاکستان میں اسکلز اور پروفیشنل کیپیسٹی ڈویلپمنٹ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، پبلک فنانشل مینجمنٹ میں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی۔
ملاقات میں کیش سے ایکروئل بیسڈ اکاؤنٹنگ کی منتقلی میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایس ایم ایز کی ترقی اور انہیں آسان رسائیِ فنانس فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس ایم ایز کی بینک ایبلٹی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں ایس ایم ایز کو سستی پروفیشنل مالیاتی خدمات کی فراہمی پر زور دیا گیا، اے سی سی اے کے مطابق فریکشنل سی ایف او سروسز ایس ایم ایز کے لیے مالیاتی مہارت کا کم لاگت حل بن سکتی ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ایم ایز کو صرف فنانس نہیں، مضبوط مالیاتی صلاحیت اور بہتر تیاری بھی درکار ہے۔
ملاقات میں پاکستان کی معاشی تبدیلی، ہنرمند افرادی قوت اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments