پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...