صوابی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

صوابی: (دنیا نیوز) صوابی کے محلہ میرو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو پسپتال ٹوپی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...