لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے لوڈشیڈنگ سے متعلق 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بروقت دائر کی گئی؟ اظہر صدیق نے جواب دیا کہ اپیل بیس روز کے اندر بروقت دائر کی گئی ہے۔

وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کیا، جرمانہ جمع کرانا ماتحت عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

وکیل نے استدعا کی کہ جرمانے کی ادائیگی کو اپیل کی سماعت کی شرط نہ بنایا جائے، لوڈشیڈنگ کا معاملہ ذاتی نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔

اظہر صدیق نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے عوام، بچے، کاروبار اور صنعت متاثر ہورہے ہیں، عدالت متعلقہ ریکارڈ طلب کرکے لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لے سکتی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے کیس کو میرٹ پر سننے کی استدعا کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...