میر رضا قتل کیس: مقتول کا کرپٹو کرنسی کا 6 ماہ کا ڈیٹا مل گیا

کراچی: (دنیا نیوز) تاجر میر رضا کیس میں اہم پیش رفت،این سی سی آئی اے نے میر رضا کی کرپٹو کرنسی کا چھ ماہ کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا تحقیقاتی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کو بھی فراہم کردیا گیا، پولیس نے ڈیٹا کے تجزیے کیلئے این سی سی آئی اے سے مدد طلب کرلی، تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈیٹا کو سادہ الفاظ میں ڈی کوڈ کیا جائے گا۔

ترجمان سندھ پولیس نے میر رضا کیس کی فرانزک رپورٹ سے متعلق وضاحت جاری کردی، فرانزک رپورٹ میں متعلقہ اسلحہ ڈیلر کی غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

واردات میں استعمال ہونے والے پستول کی برآمدگی کے بعد خول کی تصدیق کا عمل دوبارہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...