صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ لندن مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری لندن میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت لندن سے نجی کمپنی کے پرائیویٹ جہاز پر وطن واپس پہنچے جبکہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری کا طیارہ لندن میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے اڑان نہیں بھر سکا تھا۔
صدرآصف علی زرداری نے لندن میں وطن روانگی سے قبل صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی طبعیت کیسی ہے تو اس پر صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ لندن میں قیام کیسا رہا، جس پر صدر مملکت نے جواب دیا لندن میں اچھا وقت گزرا۔
بعد ازاں صدر آصف علی زرداری کو پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے الوداع کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا برطانیہ میں قیام ایک ہفتہ سے زائد رہا اور اس دوران انہوں نے مختلف میڈیکل چیک اپ کرائے، وہ تقریباً 6 برس کے بعد برطانیہ کے دورے پر تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments