کم عمری کی شادیوں کی روک تھام، نکاح رجسٹرارز پر نئی سخت شرائط عائد

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب نے کم عمری کی شادیوں کے رجحان کی روک تھام اور نکاح کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نکاح رجسٹرارز پر نئی پابندیاں اور شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق نئے قواعد کے تحت کوئی نکاح رجسٹرار اپنی مقررہ حدود سے باہر ہونے والے نکاح کی رجسٹریشن نہیں کر سکے گا۔

نکاح رجسٹرار مقرر ہونے کے لیے باقاعدہ کوالیفائیڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نکاح سے متعلق امتحان میں کم از کم 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی شرط ہوگا۔

حکومت پنجاب کے مطابق نکاح رجسٹرار کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون چلانے کی صلاحیت بھی ضروری ہوگی، جبکہ ڈیجیٹل نظام استعمال نہ کرنے والے شخص کو نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا۔

نئے قواعد کے مطابق نکاح رجسٹرار کو نکاح کی رجسٹریشن سات روز کے اندر مکمل کرکے متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانا ہوگی۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ جس شخص کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو، اسے نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...