روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اپنے یورپی ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ واشنگٹن یوکرین امن مذاکرات میں سی آئی اے چیف کا کردار بڑھانے پر غور کر رہا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی شمولیت محدود کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم سی آئی اے کی ترجمان لز لائنس نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے غلط قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر تبدیلی عمل میں آتی ہے تو جان ریٹکلف روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی سفارتی کوششوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...