مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک

بیجنگ: (دنیا نیوز) مشرقی چین میں غیر ملکی پرچم والے مال بردار جہاز میں مرمت کے دوران خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق واقعہ چنگ ڈاؤ کے شپ یارڈ میں پیش آیا، جہاں مال بردار جہاز مرمت کے لیے موجود تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جہاز میں مجموعی طور پر 42 افراد سوار تھے، جن میں سے 12 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 5 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے تین گھنٹے سے زائد کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

واقعے پر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کو مکمل تعاون اور امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...