آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم نے زیر بحث اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) September 10, 2026
اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments