سعودی عرب کی شام میں اسرائیلی وزیراعظم کے غیر قانونی دورے کی شدید مذمت
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور زیر قبضہ شامی علاقے کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا شامی علاقوں میں داخلہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام شام کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 9 ستمبر کو وزیر دفاع کے ہمراہ شام میں غیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments