وفاقی حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہورہے، اکتوبر میں دونوں ایوانوں کے اجلاس ہورہے ہیں، ان میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ بحث آج گلی گلی کوچے کوچے، میڈیا ہاؤسز، دانش ور اور کاروباری برادری کے نمائندے اس موضوع پر بات کر رہے ہیں، نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جارہا، اسلام آباد ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جارہا ہے، اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments