ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا کی جانب سے 27 ایرانی ایئرلائنز پر عائد نئی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا نے 8 ستمبر کو ایرانی فضائی شعبے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جن کے تحت ایران کی باقی ماندہ ایئرلائنز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی مندوب نے امریکی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط ارسال کیا، جس میں پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے کہا کہ ایرانی ایئرلائنز پر امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ امریکا اجتماعی سزا اور انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں انسانی حقوق اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

غلام حسین درزی کا کہنا تھا کہ امریکا کی ناکام اقتصادی پالیسیاں بالآخر اس کی شکست اور ایرانی عوام کی مزید مخالفت کا باعث بنیں گی۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ امریکی معاشی دہشت گردی عالمی معیشت اور دنیا بھر کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...