آواز کے اشارے پر کرتب دکھانے والا چوپایہ روبوٹ

آواز کے اشارے پر کرتب دکھانے والا چوپایہ روبوٹ

بوسٹن ڈائنامکس کے اٹلس روبوٹ بہت مہنگے ہیں لیکن اسی طرح کا چھوٹا پالتو چوپایا روبوٹ بنایا گیا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)جو مصنوعی ذہانت سے سیکھتا ہے اور آواز کے اشارے پر حکم بجالاتا ہے ۔بچے اس سے ٹیکنالوجی اور سائنس کے سبق سیکھ سکتے ہیں تو بڑے اسے دیکھ کر محظوظ ہوسکتے ہیں۔ روبوٹ دیکھنے میں کتے جیسا لگتا ہے لیکن اس سے بھی کہیں بڑھ کرہے ۔ آواز سن کر یہ احکامات بجالاتا ہے اور 12 درجے کے تحت یہ گھوم پھرسکتا ہے ۔ اس کا پورا نام ایکس گو مِنی ہے جو آپ کی دفتری میزپر آرام سے بیٹھا رہتا ہے ۔اسے ہموار رکھنے کیلئے آئی ایم یو پوسچر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اگر آپ کو پروگرامنگ آتی ہے تو آپ اس روبوٹ کو مزید کرتب سکھاسکتے ہیں یہ صوتی اور بصری اشاروں کو سمجھ سکتا ہے ۔ یہ رنگوں کو پہچانتا ہے اور کیو آر کوڈز کو بھی جانتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے اطلاقات اور کرتب کی فہرست بہت طویل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں