نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کی جانب سےجاری نیب ترمیمی آرڈیننس کامعاملہ
  • بریکنگ :- نیب ترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنےکی درخواست سماعت کیلئےمقرر
  • بریکنگ :- چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ کل سماعت کریں گے
  • بریکنگ :- درخواست میں وفاقی حکومت،چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا
  • بریکنگ :- 8اکتوبر2021کووفاقی حکومت نےآرڈیننس جاری کیا،درخواست
  • بریکنگ :- ریٹائرڈججزکی دوبارہ تعیناتی آزادعدلیہ کےخلاف ہے،درخواست
  • بریکنگ :- درخواست میں سپریم کورٹ کےمختلف فیصلوں کاحوالہ دیاگیا
  • بریکنگ :- عدالت نیب آرڈیننس کوکالعدم قراردے،درخواست میں استدعا
Coronavirus Updates

ایسا خوفناک مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا

ایسا خوفناک مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا

دنیا اخبار

ترکی کے ایک علاقے میں ایک ایسا قدیم ترین مندر بھی قائم ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں جانے والا کوئی بھی شخص زندہ نہیں رہا

استنبول (نیٹ نیوز)اس سلسلے میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ترکی کے اس قدیم مندر میں اس قدر اندھیرا ہے کہ کچھ بھی دیکھنا ناممکن ہے ، لوگ اس مندر کو دوزخ کا دروازہ بھی کہتے ہیں۔ کہا جاتا تھا کہ اس پراسرار مندر کے قریب جانے والے انسان ہی نہیں بلکہ جانور اور پرندے بھی مرجاتے ہیں۔ فروری2018 میں محققین پر یہ انکشاف ہوا کہ پراسرار مندر میں دھواں کیوں ہے ؟ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مندر کے نیچے غار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی ایک بڑی مقدار موجود ہے ۔ ہیکل کے احاطے میں اس کی مقدار91 فیصد ہے جو کہ بے حد مہلک ہے ، یہ گیس آکسیجن سے ڈیڑھ گنا زیادہ بھاری ہے ، اس زہریلی گیس کی وجہ سے ہی یہاں آنے والے لوگ دم توڑ جاتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement