ہانگ کانگ میں ‘نیند بس سروس’ کا آغاز ہوگیا

ہانگ کانگ میں ‘نیند بس سروس’ کا آغاز ہوگیا

ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔اس ضمن میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی اولو ٹورز بس سروس کا آغاز کیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کیلئے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے ۔ کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے جس میں وہ اوپراورنیچے والے حصے میں بیٹھ سکتے ہیں۔ بس پرسکون راہ پر پانچ گھنٹے تک چلتی رہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں