چڑیا کا پرورش کرنیوالے جوڑے کو چھوڑ کر جانے سے انکار

 چڑیا کا پرورش کرنیوالے جوڑے کو چھوڑ کر جانے سے انکار

یورپی ملک سلووینیا کے علاقے کوپر کے ایک نوجوان جوڑے نے ایک جنگلی چڑیا کی پرورش کی جب وہ بڑی ہوگئی تو انہوں نے کئی بار کوشش کی کہ چڑیا اب واپس اپنے جنگلی ماحول میں چلی جائے لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا

سلووینیا (نیٹ نیوز)چڑیا نے جوڑے جس نے انہیں پال پوس کر بڑھا کیا ہے ان کے پاس رہنے کو ترجیح دی، جوڑے نے اس چڑیا کو آزاد چھوڑ رکھا ہے کہ وہ جب اور جہاں بھی جانا چاہے چلی جائے ۔رپورٹ کے مطابق الیش اور جنجا نامی اس جوڑے کو یہ چڑیا اس وقت ملی تھی جب یہ صرف دس روز کی تھی، اس جوڑے کے ایک دوست کو اپنے بچے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران یہ ایک اور مردہ بچے کے ساتھ زمین پر پڑی ملی تھی،انہوں نے آن لائن معلومات کے ذریعے اس کی بھرپور پرورش کی اور اب یہ انہیں اپنا والدین ہی سمجھتی ہے اور انھیں چھوڑ کر جانے کو تیار نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں