ترکش باورچی کی نقل اتارنے والے کی پولیس سٹیشن طلبی

ترکش باورچی کی نقل اتارنے والے کی پولیس سٹیشن طلبی

معروف ترکش باورچی نصرت گوکے (سالٹ بی) کی نقل اتارنے پر نوڈلز فروخت کرنے والے ویتنامی شہری کو پولیس نے طلب کرلیا

ہنوئی(نیٹ نیوز)ویتنام کی پولیس نے ایک نوڈلز فروش کو طلب کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر سالٹ بی کی نقل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ویڈیو میں 38 سالہ بوئی توان لام نوڈلز میں سالٹ بی کی طرح کچھ ڈالتا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ کچھ لمحے بعد وہ سالٹ بی کی طرح ہی چلتے ہوئے اپنے گاہکوں کو کھانا فراہم کررہا ہے ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ویتنامی پولیس نے بوئی کو پولیس سٹیشن طلب کرلیا، جہاں بوئی نے کہا کہ اس نے سالٹ بی کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو صرف اپنے بیف نوڈل شاپ کی تشہیر کیلئے بنائی تھی نا کہ سالٹ بی کا تمسخر اڑانے کیلئے ۔بوئی نے اپنی ویڈیو فیس بک پر ’گرین اونین بی‘ کے نام سے شیئر کی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں