کیلیفورنیا میں ڈالرز کی بارش،پولیس کی شہریوں کو وارننگ

کیلیفورنیا میں ڈالرز کی بارش،پولیس کی شہریوں کو وارننگ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ڈالرز کی بارش دیکھ کر شہری خوش ہوگئے اور انہوں نے یہ بارش دیکھ کر پیسے لوٹنا بھی شروع کردئیے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شہریوں کو سڑک سے خوشی خوشی پیسے جمع کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔کیلی فورنیا کے شہر سین دیاگو میں پیسے لے جانیوالی ایک کیش وین سے ڈالرز اچانک سڑک پر گرنا شروع ہوگئے ۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانیوالی ویڈیو میں مسافر سڑک سے نوٹ اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں موجود خاتون لوگوں کی ویڈیو بناکر ان پر تبصرہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ سڑک پر ڈالر بکھرے دیکھ کر ہر کسی نے اپنی گاڑی روک لی اور مفت میں ڈالرز سمیٹنا شروع کردئیے ۔ پولیس نے واقعے کے بعد شہریوں کو ڈالرز واپس لوٹانے کی وارننگ بھی دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں