نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- افریقہ فٹبال کپ آف نیشن 4بارکاچیمپئن گھاناٹورنامنٹ سےباہر،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- گھاناکوکوموروس نے 2کےمقابلے 3گول سےشکست دے دی،خبرایجنسی
Coronavirus Updates

انجینئر نے دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق بنا لی

انجینئر نے دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق بنا لی

امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے بچپن کا شوق منفرد انداز سے پورا کرتے ہوئے 12.5 فٹ لمبی کھلونا بندوق تیار کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا ہے

الاباما(نیٹ نیوز)ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ویلی کے رہائشی اور یوٹیوبر مائیکل پک نے ‘‘نرف این سٹرائیک ایلیٹ لانگ شاٹ سی ایس 6’’ کہلانے والی کھلونا بندوق کی نقل تیار کرلی ہے ۔12 فٹ 6 اِنچ (12.5 فٹ) لمبائی کے ساتھ، یہ کھلونا اصل بندوق کے مقابلے میں 300 فیصد بڑا ہے ۔اسے سخت پلاسٹک کے مختلف ٹکڑوں کو بڑی مہارت سے آپس میں جوڑ کر تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ اصل ‘‘نرف’’ کھلونا بندوق کی طرح فائر بھی کرسکتی ہے جو بالکل بے ضرر ہوتے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی ہے کہ یہ واقعی میں دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement