سعودی عرب،ہوا سے آکسیجن جذب کرنیوالا وینٹی لیٹر تیار

سعودی عرب،ہوا سے آکسیجن جذب کرنیوالا وینٹی لیٹر تیار

سعودی عرب کے سائنسدانو ں نے ایک ذہین اور مختصر وینٹی لیٹر بنا لیا ہے

ثول(نیٹ نیوز)جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے ۔یہ کارنامہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے ۔یہ وینٹی لیٹر اتنا مختصر ہے کہ اسے آسانی سے ایک عام ایمبولینس میں نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے مریض کے گھر پر، بستر کے سرہانے بھی رکھا جاسکتا ہے ۔ یہ اپنے اطراف کی ہوا جذب کرکے اس میں سے آکسیجن الگ کرکے مریض کو فراہم کرتا رہتا ہے ۔ یہ وینٹی لیٹر مریض کی دھڑکنوں اور سانس کی رفتار کے علاوہ ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی مسلسل نظر رکھتا ہے اور ان ہی کی بنیاد پر مریض کو درکار آکسیجن کی مقدار میں بھی کمی بیشی کرتا رہتا ہے ۔ البتہ ابھی یہ پروٹوٹائپ کی شکل میں ہے جسے مزید بہتر کرکے ہسپتالوں اور گھروں میں استعمال کے قابل بنانے پر کام جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں