تیزقدمی دماغی زوال کو بھی روک سکتی ہے :تحقیق

تیزقدمی دماغی زوال کو بھی روک سکتی ہے :تحقیق

ورزش کے دماغی اور جسمانی فوائد سامنے آتے رہے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ تیزقدمی دماغی زوال کو بھی روک سکتی ہے ۔ تحقیق بتاتی ہے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)کہ جسمانی طور پر متحرک رہنے کا عمل دماغ میں کسی بھی طرح کی اندرونی جلن یا انفلیمیشن کو کم کرتا ہے ۔ یہ اندرونی سوزش جسم کے کسی بھی مقام پر ہو وہ غیرمعمولی امراض کی وجہ بنتی ہے جن میں کینسر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کیٹلِن کیسالیٹو اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے ۔ پروفیسر کیٹلن کے مطابق دماغ کے امنیاتی خلیات مائیکروگلیا کہلاتے ہیں۔ یہ دماغ سے مضراثرات صاف کرتے ہیں، لیکن ان کی غیرمعمولی سرگرمی سے سوزش، اعصابی بیماری اور دماغی سگنل میں خلل ڈالتی ہے ۔ ورزش اس غیرمعمولی تحریک کو لگام دیتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں