شہری کی اڑن کارپٹ پر سیر،حقیقت ہے یا کہانی، ویڈیو وائرل

شہری کی اڑن کارپٹ پر سیر،حقیقت ہے یا کہانی، ویڈیو وائرل

اڑنے والی قالین اب کہانی نہیں رہی، دبئی میں ایک شخص کی قالین پر اڑنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا

دبئی(نیٹ نیوز)متعدد کارٹون اور فلموں میں الہ دین کو ایک قالین پر اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ایک فرضی کہانی تھی مگر اماراتی ریاست دبئی میں ایک شخص کی الہ دین کا لباس زیب تن کیے سمندر پر اڑنے والی قالین پر سوار ہوکر سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے ۔ویڈیو نے میں ایک شخص کو سمندر پر ایک قالین پر سوار ہوکر سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم یہ ایک فوائل بورڈ ہے جس کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں۔امریکی یوٹیوبر نے بورڈ کو قالین سے ایسی مہارت سے ڈھانپ دیا ہے کہ دیکھنے والے اسے اصلی اُڑنے والا قالین ہی سمجھ رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں