90 سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی دادی
بیساکھی کا سہارا لیتے ہوئے 95 سالہ ہربھجن کور دھیرے دھیرے اپنے کچن میں داخل ہوئیں لیکن کچن کے معاملات کو فوری سنبھالنے میں ان کی پھرتی کا کوئی جواب نہیں
چندی گڑھ (نیٹ نیوز)اپنی ترکیب سے بنائی گئی مٹھائیوں اور دیگر میٹھی ڈشز کو بیچنے کا کاروبار دادی اماں نے اپنے پوتے کے ساتھ مل کر بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانا کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں موجود اپنے گھر میں شروع کیا۔ برانڈ کا نام ’ہربھجنز ، بچپن یاد آجائے ‘ تجویز کیا۔ دیکھتے دیکھتے دادی اماں کے ہاتھوں کے ذائقے کی مانگ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بڑھ گئی۔ہربھجن کور کے دماغ میں کاروبار شروع کرنے کا آئیڈیا ان کی سب سے چھوٹی بیٹی روینا سوری نے ڈالا اور ایک دن وہ مٹھائیاں اور سویٹ ڈش بنانے کا سامان لے آئی اور وہاں سے کاروبار کی شروعات کی۔ مارکیٹ میں برانڈ کا تعارف کرایا گیا اور بزنس ملک سے باہر بھی جا پہنچا۔