مصنوعی ذہانت بہتر کارکردگی کیلئے اہم:چیف جسٹس آئینی عدالت
مصنوعی ذہانت بہتر کارکردگی کیلئے اہم:چیف جسٹس آئینی عدالت عدالتی امور جدید بنانے میں اے آئی کلیدی کردار ادا کر سکتی:جسٹس امین الدین
باکو (اے پی پی) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا مؤثر استعمال آئینی عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عدالتی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ آئینی عدالت کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں کی بین الاقوامی تنظیم کے زیرِ اہتمام آئینی عدالتوں کی کارکردگی میں مصنوعی ذہانت کا کردار کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی گول میز اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں ترکیہ، آذربائیجان سمیت دیگر ممالک کی آئینی عدالتوں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس نے شرکا میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں اور چیئرمین آئینی عدالت آذربائیجان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments