چوروں سے پریشان شہری کاریں کھلی چھوڑنے لگے

چوروں سے پریشان شہری کاریں کھلی چھوڑنے لگے

امریکا میں لوگوں کی کاروں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا لے جانے کی وارداتیں بڑھنے پر عوام نے ایک دلچسپ نسخہ آزمایا ہے

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)پارکنگ میں وہ اب گاڑیوں کے دروازے لاک کرنے کے بجائے انہیں کھلا چھوڑ دیتے ہیں اور ایسی یو وی نما کاروں کے پچھلے ٹرنک کے دروازوں کو بھی کھلا چھوڑ رہے ہیں۔اس سے نقب زنوں کو یہ پیغام پہنچتا ہے کہ کار میں کوئی قیمتی شے نہیں جس کیلئے تکلف کیا جائے ۔ ورنہ اس سے قبل بند گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چور اندر جھانکتے ہیں اور بسا اوقات کچھ نہ ملنے کی صورت میں بھی شیشے کا نقصان ضرور ہوجاتا ہے ۔ تاہم پولیس نے عوام کو ایسا کرنے سے خبردار کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق چور اسے دعوت نامہ بھی سمجھ سکتے ہیں۔پولیس کے مطابق چور کچھ نہ پاکر ٹائر، بیٹری اور اندر لگے ساؤنڈ سسٹم کو چراسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں