ڈھائی ہزار سال قدیم دنیا کی پہلی یونیورسٹی پاکستان میں بنی

ڈھائی ہزار سال قدیم دنیا کی پہلی یونیورسٹی پاکستان میں بنی

ٹیکسلا (نیٹ نیوز)کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی پہلی باقاعدہ یونیورسٹی ڈھائی ہزار سال قبل آج کے پاکستان میں قائم کی گئی تھی ۔

راولپنڈی کے قریب شہر ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے جو 600 قبل مسیح میں قائم کیا گیا، تاریخ کے اوراق میں اس کا نام ٹکشاشلا ملتا ہے ۔2600 سال قبل یہاں قائم کی جانے والی درسگاہ کو دنیا کی پہلی یونیورسٹی قرار دیا جاتا ہے ۔اس یونیورسٹی میں 16 مختلف ممالک کے 10 ہزار سے زائد طالب علم زیر تعلیم رہے ۔

جنہیں ہندو وید، فلکیات، فلسفہ، جراحت، سیاسیات، جنگ، تجارت اور موسیقی کی تعلیم دی گئی۔بدھ ازم کی مقدس کتابوں جتاکا میں اس یونیورسٹی کو صدیوں قدیم علمی مرکز کے نام سے یاد کیا گیا ہے ۔ ہندو مذہب کی طویل ترین اور منظوم داستان مہا بھارت میں بھی اس یونیورسٹی کا ذکر ہے ۔ اس عظیم درسگاہ کے کھنڈرات آج بھی ٹیکسلا میں موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں